QuestionsCategory: نمازنماز اوابین کا ثبوت اور وقت
Amanullah khan asked 6 years ago

نماز اوابین پڑھنا حدیث سے ثابت ہے؟ اس کا وقت کیا ہے؟

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 6 years ago

نماز اوابین کا پڑھنا حدیث سے ثابت ہے اور اس کا وقت نماز مغرب کے بعد سے عشاء کی نماز کے وقت کے شروع ہونے تک ہے کم سے کم چھ رکعات اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعات ہیں ۔ترمذی شریف کے اندر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔عن عائشہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال من صلی بعد الغرب عشرین رکعۃ بنی اللہ لہ بیتا فی الجنۃ [ترمذی ج1ص98 باب ما جاء فی فضل التطوع ست رکعات بعد الغرب] اس طرح سنن ابن ماجہ کے اندر چھ رکعات کے الفاظ ہیں وہ یہ ہیں من صلی بعد المغرب ست رکعات [ ابن ماجہ ص83باب ما جاء فی الست الرکعات بعد المغرب]
ترجمۃ=حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا جس شخص نے مغرب کی نماز کے بعد بیس / چھ رکعات نماز پڑھی اللہ تعالیٰ اسکا گھر جنت میں بنائیں گے