QuestionsCategory: نمازتراویح میں دو حافظوں کا قرآن سنانا
Zia ur Rahman asked 3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر تراویح میں ایک حافظ پہلے 15 پارے سنائے اور دوسرا حافظ آخری 15 پارے سنائے اب وہ عام ترتیب کے علاوہ اپنے اپنے آسانی کے لیےاس طرح سنائے کہ رمضان کی پہلی رات میں ایک حافظ پہلا پارہ اور دوسرا حافظ سولہواں پارہ سنائے اسی طرح دوسری شب میں پہلا حافظ دوسرا پارہ اور دوسرا حافظ 17 پارہ سنائے گا کیا اس طرح سنانا درست ہے؟

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 یہ انتظامی امور میں شامل ہے لہذا ایسا کرنا درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں۔
تنبیہ :     یہ فتوی  فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ، حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب