QuestionsCategory: نمازتراویح میں خواتین کا دیوار کے پیچھے اقتداء کرنا
Ameer Muhammad asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کوئی شخص گھر میں تراویح پڑھا رہا ہے اس کی اقتداء میں مرد حضرات بھی ہیں اور خواتین بھی اور اس کا طریقہ یہ بنایا کہ خواتین دیوار کے پیچھے ہیں کیا یہ طریقہ کار درست ہے؟ وضاحت فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 اگر مقتدی پر امام کا حال مشتبہ نہ ہو امام کے ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانے کا حال مقتدی کو معلوم ہو خواہ امام یا مقتدیوں کو دیکھ کر ہو یا امام یا مکبر کی تکبیر کی آواز سن کر ہو تو اقتدا درست ہے خواہ دیوار یا منبر وغیرہ درمیان میں حائل ہوں لہذا مذکورہ صورت میں عورت کی اقتدا صحیح ہوگی کیونکہ اقتدا صحیح ہونے کے لیے امام اور مقتدی دونوں کی جگہ کا حقیقۃً یا حکماً متحد ہونا ضروری ہے۔لیکن اگر ایسی صورت میں امام کا حال مقتدی پر مشتبہ ہو رہا ہو تو اقتداء درست نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب