السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
عرض یہ ہے کہ ہماری بستی میں جمعہ نماز نہیں پڑھی جاتی مگر عید نماز پڑھی جاتی ہے ہماری بستی شہر سے جہاں نماز جمعہ اور عید نماز پڑھی جاتی ہے اس سے 4 سے5 کلو میٹر تک کے فاصلے پر ہے اب ہمارے لیے کیا حکم ہے کہ ہم نماز عید کہاں پڑھیں؟
سائل: حافظ محمد جنید
Please login or Register to submit your answer
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جمعہ و عیدین کی جماعت کی شرائط میں سےایک یہ ہے کہ شہر یا کوئی بڑاقصبہ ہو اور اس میں تمام ضروریاتِ زندگی دستیاب ہوں۔لہذا جہاں جمعہ ہوتا ہے وہیں عید کی نماز ادا کی جائے کیونکہ جمعہ کی جو شرائط ہیں وہی عیدین کی شرائط ہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب