QuestionsCategory: ذکر اذکاربزرگوں کے بتائے ہوئےوظائف کرنے کی حیثیت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ   بزرگوں کے  بتائے  ہوئے دعائيں اور وظائف کرنا کیسا ہےجن کا احادیث  سے کوئی ثبوت نہيں ملتا۔

سائل:فيصل خورشيد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح رہے کہ جائز مقاصد کے حصول کے لیے وہ وظائف جو بزرگوں کے مجربات ہوتے ہیں، اگر وہ مجربات شریعت کی تعلیمات کے خلاف نہ ہوں، تو انہیں بطور علاج پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے، البتہ ان وظائف کو فرض واجب سمجھنا درست نہیں ہے۔
قرآن وحدیث میں آنے والی دعاؤں کو اپنی دعا کا حصہ بنایا جائے اور بزرگوں کی مانگی ہوئی دعائیں قرآن وحدیث والی دعاوں کے مطابق ہے تو ان کو مانگا جا سکتا ہے اور اگر اس میں غیر شرعی الفاظ ہوں تو ان کو رد کر دیاجائے ۔
واللہ اعلم بالصواب