QuestionsCategory: نمازبدعتی کے پیچھے اقتداء صوری کا حکم
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر بدعتی امام کے پیچھے نما ز کی اپنی نیت کی ہو اور دو رکعات گزر جانے کے بعد شامل ہوا جائے تو کیا نیت پہلی رکعت کی ہو گی یا پھر جماعت والی آخری دو پڑھ کر بعد میں پہلی دو پڑھی جائیں گی

سائل :احسان افضل

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
انفراداً نیت کی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد وہ آخری دو رکعات ادا کرے گا کیونکہ یہ اقتداء صوری ہے ۔
اور اس صورت وہ قعدہ اولی میں تشہد کی مقدار سے تاخیر کرنے کی صورت میں اور التحیات کے بعد دردو شریف پرھنے کی صورت میں سجدہ سہو کرے گا
واللہ اعلم بالصواب