QuestionsCategory: نمازایک مشت سے کم ڈاڑھی والے کا جنازہ پڑھانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ چھوٹی ڈاڑھی والا نماز جنازہ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟

سائل: محمد زبیر فاروقی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
صالح اور متبعِ سنت امام کے پیچھے نماز جنازہ ادا کرنے کی کوشش کرنا چاہیے، داڑھی ایک مشت سے کم کرنے یا مونڈنے والے شخص کو اپنے اختیار سے امام بنانا مکروہ تحریمی (ناجائز) ہے، البتہ اگر کوئی متدین امام میسر نہ ہو اور ایسے شخص کی اقتدا نہ کرنے کی صورت میں نماز جنازہ میں تاخیر کا اندیشہ ہو تو ایسے شخص کے پیچھے نماز جنازہ ادا کرنا درست ہے۔
واللہ اعلم بالصواب