QuestionsCategory: نمازائیرپورٹ پر قصر نماز ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک آدمی سفر کے ارادے سے شہر سے باہر نکلے اور ائیر پورٹ جو شہر کی زیادہ آبادی سے باہر لیکن حدودِ شہر کے اندر ہے تو کیا وہ ہوائی اڈے پر قصر کرے گا اسی طرح واپسی پر جب وہ ائیر پورٹ  پر اترے تو کیا  اس صورت میں بھی قصر کرے گا یا گھر پہنچ کر اس کا قصر ختم ہوگا ؟

سائل:جنید رفیق

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر ائیرپورٹ،اسٹیشن وغیرہ حدودِشہر سے متصل ہے یا متصل تو نہیں لیکن عرف میں شہر کے حصہ ہی سمجھا جاتا ہو تو ایسا اسٹیشن ،ائیرپورٹ شہر ہی کے حکم میں ہوگا جب تک ایسے اسٹیشن یا ائیرپورٹ سے گزر نہ جائے اس وقت تک قصر کرنا جائز نہ ہوگا اسی طرح واپسی میں وہاں پہنچتے ہی مقیم بن جائے گا۔
اگروہ ائیرپورٹ،اسٹیشن شہر کے متصل تو نہیں لیکن بظاہر متصل ہے لیکن عرف میں وہ الگ مقام سمجھا جاتا ہے تو ایسا اسٹیشن شہر کی حدود میں شامل نہ ہو گا لہذا جانے اور واپسی دونوں صورتوں میں قصر کرے گا۔
واللہ ا علم بالصواب