QuestionsCategory: نمازامام کی آواز سن کر جمعہ اپنے گھروں میں ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ابھی کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے مسجد میں صرف تین چار لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے، اور لوگ بھی حکومت کی بات مانتے ہوئے اس پر عمل کرتے نظر آرہے ہیں، لیکن سوال یہ ہے کہ ایک جگہ  جہاں میں پہلے امامت کروا چکا ہوں، وہاں پر جمعہ کی نماز اس طرح پڑھائی جاتی ہے کہ امام کے علاوہ تین اور بالغ مرد تو مسجد ہی میں جماعت کرکے نماز پڑہتے ہیں، مگر امام نماز لاؤڈ اسپیکر میں پڑھاتاہے، اور باقی دوسرے لوگ اپنے اپنے گھروں میں امام کی آواز سن کر امام کی اقتدا میں نماز پڑہتے ہیں، کیا اس طرح پڑھنا جائز ہے، اور کیا اس طرح پڑھانے والے امام کی نماز میں کچھ خلل واقع ہوگا یا نہیں؟

سائل: حافظ عبدالرحمٰن گگانی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اقتداء کے صحیح ہونے کے لیے صرف امام کی آواز آجانا کافی نہیں بلکہ جماعت کے ساتھ نماز کے صحیح ہونے کے لیے صفوں کا متصل ہوناضروری ہے، صفوں کے اتصال کے بغیر امام کی اقتدا صحیح نہیں ہوگی اتصال سے مراد یہ ہے کہ درمیان میں کوئی عام راستہ یا دو صفوں کے بقدر فاصلہ نہ ہو، البتہ اگر دیوار حائل ہو اور امام کے انتقالات (ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہونے) سے مقتدی باخبر رہیں تو ان مقتدیوں کی نماز درست ہے، اور اگر امام کے رکوع وسجدوں میں بھی اشتباہ ہو تو درست نہیں۔ لہٰذا اگر مسجد اور گھر کے درمیان طریقِ عام کا فاصلہ ہوتو گھر میں اقتداء درست نہیں گو گھر میں امام کی آواز آتی ہے۔
واللہ اعلم بالصواب