QuestionsCategory: نمازامام کا وضو ٹوٹ جانے کی صورت میں نماز کا حکم
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر دو لوگ باجماعت نماز پڑھ رہے ہوں کہ ایک امام اور دوسرا مقتدی ہو اور دوران نماز امام کا وضو ٹوٹ جائے تو بقیہ نماز کیسے ادا کی جائے؟

سائل: محمد شہنواز ظفر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جو مقتدی پیچھے رہ گیااب وہ حکماامام شمارہوگااورامام کیطرح اپنی نماز مکمل کرے۔سابقہ امام کوچاہیےکہ وضوکرکےشروع سےنمازاداکرے۔
إذَا كَانَ خَلْفَ الْإِمَامِ شَخْصٌ وَاحِدٌ وَأَحْدَثَ الْإِمَامُ تَعَيَّنَ ذَلِكَ الْوَاحِدُ لِلْإِمَامَةِ عَيَّنَهُ الْإِمَامُ بِالنِّيَّةِ أَوْ لَمْ يُعَيِّنْهُ.
فتاوی ہندیہ۔کتاب الصلاۃ ،فصل فی الاستخلاف، ج 1ص96
ترجمہ:
جب امام کے پیچھے ایک مقتدی ہو اور اس امام کو حدث لاحق ہو جائے تو ایک مقتدی ہی امامت کے لیے متعین ہو گا امام نے اس کے متعین ہونے کی نیت کی ہو یا نہ کی ہو
واللہ اعلم بالصواب