QuestionsCategory: نمازامام کا قراءۃ میں غلطی کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ امام نے عشاء کی نماز میں سورة الغاشیہ میں غاشیہ کی جگہ غاسیہ چھوٹی شین سے پڑھ دیا ایسے ہی خاشعہ کی جگہ خاسعہ پڑھ دیا تو کیا نماز ہو جائے گی یا اعادہ ضروری ہے؟امید کہ حضور والا جواب عنایت فرمائیں گے.

سائل:شفیع اللہ قاسمی۔

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
غاسیہ کا معنی غاشیہ سے مختلف ہے اسی طرح خاسعہ کا معنی خاشعہ سے مختلف ہے لہذا مذکورہ صورت میں نماز کا اعادہ کی جائے۔
ایسے شخص کو امام نہ بنایا جائے جو درست قراءت نہ کر سکتا ہو بلکہ اس کو ترجیح دی جائے جس کے تلفظ درست ہوں ۔
واللہ اعلم بالصواب