QuestionsCategory: نمازامام کا غلط قرات کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک شخص مسجد میں امامت کرتا ہو  قرات میں حروف ( ح.ھ) کی جگہ خ پڑھتا ہو مثلا اھدنا الصراط المستقیم کی جگہ اخدنا الصراط المستقیم اور الھکم کی جگہ انما الخکم اور علیھم کی جگہ علیخم پڑھتا ہے اور یہ غذر پیش کرتا ہو کہ مجھ سے صحیح ادا نہیں ہوتا . ایسی شخص کی امامت کرنا درست ہے یا نہیں؟اور اگر ایسا شخص اکیلا نماز پڑھتا ہے تو پھر کیا حکم ہے؟

سائل:عباس علی ۔صوابی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مذکورہ صورت میں امام کی نماز ادا ہو جائے گی لیکن چونکہ امام معذور ہے لہذا نماز ادا ہو جائے گی لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص کو امام بنایا جائے جو عمدہ قاری ہو
واللہ اعلم بالصواب