QuestionsCategory: نمازاشراق کی نماز اشراق کے وقت سے پہلے پڑھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

 عرض یہ ہے کہ  اگر اشراق کی نماز وقت سے پانچ منٹ پہلے پڑھ لیں تو کیا اس صورت میں ادا ہو جائے گی؟

سائلہ:ملائکہ لاریب۔پشاور

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح رہے کہ اشراق کا وقت سورج نکلنے کے بعد مکروہ وقت جس کی مقدار بارہ سے پندرہ منٹ تک ہوتی ہے، ختم ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے۔ چونکہ ممنوع وقت میں ادا کی گئی ہے لہذا وہ ادا نہیں ہوئی ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب