QuestionsCategory: نمازاذان کے بعد تاخیر سے نماز پڑھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ سعودیہ میں جب مساجد بند نہیں ہوئی تھیں تب ہم ان کے ساتھ اول وقت میں نماز ادا کر لیتے تھے لیکن اب مساجد بند ہیں تو کیا ہم تأخیر سے نماز ادا کرسکتے ہیں جس طرح ہمارے یہاں ہوتی ہے کیونکہ یہاں اول وقت میں اذان ہوتی ہے تو پتہ نہیں چلتا کہ کتنے وقفہ کے بعد ہم اپنے مسلک کے مطابق نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سائل:محمد مبشر ۔ریاض، سعودیہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے نزدیک جن نمازوں میں تاخیر کی جاتی ہے اس کی اصل وجہ جماعت میں نمازیوں کی کثرت ہے ۔ورنہ نماز اول وقت پڑھنا ہے افضل ہے ۔آپ عصر کی نماز کے سوا تمام نمازیں اول وقت ہی پڑھ سکتے ہیں ۔البتہ عصر کی نماز سورج غروب ہونے سے سوا گھنٹہ پہلے پڑھ لیں۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب