QuestionsCategory: نمازاذان فجر کے فوراً بعدنماز ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ آج کل رمضان میں عورتیں صبح کی اذان کے دو یا تین منٹ بعد نماز پڑھتی ہے یہاں پر ایک مولوی صاحب نے کہا کہ تقریبا  بیس منٹ بعد نماز پڑھے کہ اس وقت میں اختلاف ہے تو اس کی کیا صورت ہو گی  اگر جلدی پڑھ لی ۔نماز ہو جائے گی یا نہیں

سائل:عبد الصمد ۔خیبر پختونخواہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نماز کا وقت داخل ہوتے ہی نماز پڑھنا جائز ہوجاتا ہے، اذان تو نماز کا وقت داخل ہونے کے اعلان کے لیے اور باجماعت نماز کی طرف دعوت دینے کے لیے ہوتی ہے۔خواتین اپنے گھروں پر نماز کا وقت داخل ہوتے ہی نماز پڑھ سکتی ہیں چاہے اذان نہ ہوئی ہو اور اس صورت میں ادا نماز شمار ہو گی۔
“الأصل في مشروعية الأذان الإعلام بدخول الوقت”.
الدر المختار وحاشيہ ابن عابدين (رد المحتار)کتاب الصلاۃ ،باب الاذان ،ج1ص 383
ترجمہ: اذان کی مشروعیت کی وجہ وقت کے داخل ہونے کا اعلان ہے
واللہ اعلم بالصواب