QuestionsCategory: نمازاحناف کے ہاں نماز ظہر ٹھنڈےوقت میں ادا کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک غیر مقلد سوال کرتا ہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ظہر کا وقت  نماز ٹھنڈے وقت میں ادا کرنا ہے ۔لیکن اس نے یہ سوال کیا کہ  مئی اور جون میں بھی موسم  یکساں ہوتا ہے ۔اور حنفی لوگ  تھک کر امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک  پر آ جاتے ہیں۔حضرت رہنمائی فرمائیں

سائل :محمد طارق ۔ کوپاگنج، مئو یوپی، انڈیا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
احناف کا ظہر کی نماز کے متعلق مکمل موقف یہ ہے کہ ظہر کی نماز سردیوں میں جلدی ادا کی جائے اور گرمیوں میں ظہر کی نماز تاخیر سےا دا کی جائے۔
باقی ٹھنڈا کرکے نماز پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ عین زوال کے وقت جو گرمی کی سختی ہوتی ہے کچھ تاخیر سے پڑھنے میں گرمی کی شدت میں کمی ہو جاتی ہے ۔
تفصیل کے لیے میری کتاب “نماز اہل السنہ والجماعہ ” کا مطالعہ فرمائیں ۔
واللہ اعلم بالصواب