QuestionsCategory: میت وجنازہمرحوم کے کپڑے کون پہن سکتا ہے؟
محمد قاسم asked 4 years ago

سوال:

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مرحوم کے کپڑے ان کے گھر والے یا ان کے دوست  جو غریب نہیں ہے، پہن سکتے ہیں   یا نہیں؟
سائل: محمد قاسم، پنجاب (ہندو ستان)

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مرحوم کے ان کپڑوں کو بطورِ ترکہ تقسیم کرنا لازم ہے۔  چنانچہ تقسیم میں جس شخص کے حصے میں یہ کپڑے آئیں  وہ خود استعمال کرنا چاہے تو کر سکتا ہے یا کسی کو دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
22محرم الحرام 1442ھ/
11- ستمبر 2020ء