QuestionsCategory: میت وجنازہشہدائے احد کی قبور پر حاضری کا طریقہ

سوال:
شہدائے احد کے قبرستان پر جائیں تو وہ بھی دعائیں جو ہم پڑھ سکیں لکھ کر بھیج دیں تاکہ ہمارے لیے آسانی ہو سکے۔
سائل: محمد کامران، سعودی عرب

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 2 years ago

جواب:
ایسے مواقع پر مسنون ومستحب یہ ہے کہ جب قبرستان میں داخل ہوں تو سب سے پہلے یہ دعا پڑھیں:
اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ ،  وَإِنَّا ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، بِكُمْ لَاحِقُونَ ،
پھر  تلاوت قرآن کریم کر کے اس کا ثواب اہلِ قبرستان کو بخش دیں۔ مثلاً سورت فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورتٴ یٰسین، سورۃ الاخلاص، معوذتین وغیرہ پڑھ لی جائیں۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
15جمادی الاول 1443ھ
20- دسمبر  2021ء