QuestionsCategory: میت وجنازہجنت البقیع میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا

جنت البقیع میں آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب تشریف لے جاتے تھے تو کس طرح دعا کیا کرتے تھے؟
سائل: محمد کامران، سعودی عرب

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 2 years ago

جواب:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جنت البقیع میں جا کر دعا کرنے کا ذکر ان الفاظ سے ملتا ہے۔ صحیح مسلم میں روایت ہے:
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كُلَّمَا كَانَ لَيْلَتُهَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ إِلَى الْبَقِيعِ ، فَيَقُولُ : السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ ، وَأَتَاكُمْ مَا تُوعَدُونَ غَدًا ، مُؤَجَّلُونَ ، وَإِنَّا ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ ، بِكُمْ لَاحِقُونَ ، اللّٰهُمَّ ، اغْفِرْ لأَهْلِ بَقِيعِ الْغَرْقَدِ.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 974)
ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میری باری کی رات ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے اخیر حصہ میں بقیع (قبرستان) میں تشریف لے جاتے اور وہاں یہ فرماتے: ”اے مؤمنین کے گھر والو! تم پر سلام ہو، تمہارے ساتھ  کیا گیا وعدہ آ چکا  جو تم کل پاؤ گے یا ایک مدت کے بعد پاؤ گے اور اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تو ہم لوگ تم سے ملنے والے ہیں، اے اللہ! بقیع الغرقد والوں کی مغفرت فرما!“
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
15جمادی الاول 1443ھ
20- دسمبر  2021ء