QuestionsCategory: حج و عمرہروضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صحابہ کرام کا درود وسلام

سوال:
روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر صحابہ رضی اللہ عنہم سلام کیسے پڑھتے تھے؟ ہو سکے تو وہ سلام لکھ کر بھیج دیں!
سائل: محمد کامران، سعودی عرب

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 2 years ago

جواب:
درج ذیل دو روایات پیش کی جاتی ہیں جن میں حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر  پیش کیے جانے والے سلام کے الفاظ منقول  ہیں:
[1]:          امام فخر الدین ابو عبد اللہ محمد بن عمر بن الحسين الرازی الشافعی (ت606ھ) اپنی تفسیر ”مفاتیح الغیب“ میں لکھتے ہیں:
لَمَّا حُمِلَتْ جِنَازَتُهٗ إِلٰى بَابِ قَبْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنُودِيَ: “اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! هٰذَا أَبُو بَكْرٍ بِالْبَابِ، فَإِذَا الْبَابُ قَدِ انْفَتَحَ وَإِذَا بِهَاتِفٍ يَهْتِفُ مِنَ الْقَبْرِ: “أَدْخِلُوا الْحَبِيبَ إِلَى الْحَبِيبِ”.
(تفسیر مفاتیح  الغیب: ج21 ص433)
ترجمہ: (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت کے مطابق) جب آپ رضی اللہ عنہ کا جنازہ روضہ مبارک پر لے جا کر رکھ دیا گیا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی:
“اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ!”
یہ ابوبکر صدیق ہیں (آپ کے پاس دفن ہونے کی) اجازت چاہتے ہیں ۔  تو دروازہ کھل گیا اور آواز آئی:  دوست کو دوست کے پاس لے آؤ!
[2]:        عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ تَأْتِيَ قَبْرَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَى اللهُ عَلَيْهِ وَ سَلَمَ فَتَسْتَقْبِلَ الْقَبْرَ بِوَجْهِكَ ثُمَّ تَقُوْلُ: “اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهٗ”.
(المسلک المتقسط ص514 باب زیارۃ سید المرسلین)
ترجمہ: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ آپ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ جب آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک پر حاضری دیں تو قبر مبارک کی طرف چہرہ کرکے اس طرح کہیے:
“اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللهِ وَ بَرَکَاتُهٗ”
کہ اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت و برکات نازل ہوں۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء، مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا، پاکستان
15جمادی الاول 1443ھ
20- دسمبر  2021ء