QuestionsCategory: مسالکاہل بدعت کا کلام روضہ رسول پر پڑھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ جناب  نعیم بٹ [مبلغ تبلیغی جماعت]کہتے ہیں کہ کئی دفعہ روضہ رسول پر حاضر ہو کر سلام پیش کیا لیکن ایک دفعہ احمد رضا خان بریلوی کا لکھا ہوا سلام [مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام ] پڑھا تو خدا کی  قسم اس سے میری وہ کیفیت بنی جو پہلے کبھی نہیں بنی پھر دعا کی کہ اے اللہ احمد رضا خان کو جزائےخیر دے اور اے اللہ کے رسول  ان کی شفاعت فرمائیں   اس کے بعد کہتے ہیں کہ جس کا سلام پڑھ کے یہ کیفیت بنی وہ کتنے بڑے درجے کے ہوں گے

ایک دوسرے کو برا نہ کہو پتہ نہیں اللہ کے نزدیک کون اللہ والا ہے جو جس فرقہ پر ہے اسی پر رہے دیوبندی دیوبندی اور بریلوی بریلوی رہے کوئی بات تھی ان کے کلام میں

سائل:محمد انوار الحق

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
نعیم بٹ صاحب نہ عالم ہیں نہ فقیہ اور ان کی بات مستند نہیں ہےاور وہ محقق بھی نہیں ہیں لہذا ان کی باتوں پراعتماد کرکےآگے پھیلاناجائز نہیں ہےاحتیاط کرنا ضروری ہے۔
کسی شخص کے کسی کلام سے متاثر ہوجانااس بات کی علامت نہیں کہ وہ شخص بھی صحیح العقیدہ ہےبہت سارے لوگ ایسے ہےکہ جن کے کلام سے لوگ متاثر ہوتےہیں لیکن وہ خود صحیح العقیدہ نہیں ہوتے ۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب