QuestionsCategory: خواتینپاکی کے پندرہ دن مکمل ہونے سے پہلے خون آ جائے جو چھے دن جاری رہے تو اس کا حکم
مسز عمار asked 2 years ago

سوال:

دو حیض کے درمیان مدتِ طہر کم از کم پندرہ دن ہے۔ اس اصول کے تحت اگر کسی کو پندرہ دن سے قبل خون آ جائے تو وہ ”استحاضہ“ ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر کسی کو چودھویں دن خون آ جائے اور بالفرض چھ دن آئے تو کیا پندرھویں دن کے بعد والا خون ”استحاضہ“ ہو گا  یا حیض ہو گا؟
سائلہ: مسز عمار

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 2 years ago

جواب:
پندرھویں دن کے بعد آنے والا خون اگر تین دن تین رات تک جاری رہے تو وہ ”حیض“ کا خون شمار ہوتا ہے۔ صورتِ مسئولہ میں چونکہ یہ خون  پندرھویں دن کے بعد مزید چار دن چلا ہے اس لیے یہ حیض کا خون ہے۔
 
واللہ اعلم بالصواب
(کتبہ مفتی) محمد ریاض
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
31- جولائی 2022ء
 
(الجواب صحیح)
ابو محمد شبیر احمد حنفی
رئیس دار الافتاء،
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا
31- جولائی 2022ء