QuestionsCategory: کھانا پینابغیر اجازت کسی کا پانی اٹھا کر پینا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ حضرت میں یہاں سعودی عرب میں ایک جگہ پر کام کرتا ہوں یہاں پر بہت سارے مکاتب ہیں۔ کام کے سلسلے میں مکتب میں جانا ہوتا ہے بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ہم یہاں سے پانی کی بوتل اٹھا کر پانی پی لیتے ہیں جبکہ وہاں پر جو مکتب کا مدیر ہے وہ وہاں پر موجود نہیں ہوتا ہے اور اس نے اجازت بھی نہیں دی ہوتی ہے تو کیا ایسی صورت حال میں پانی اٹھا کر پینا درست ہے؟

سائل: شاداب احمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ کے مدیر آپ کے استعمال کرنے پر ناگواری محسوس نہیں کریں گےتوآپ کے لیے ان کا پانی استعمال کرنا جائز ہوگا۔ البتہ اگر وہ پانی کو استعمال کرنے پر ناگواری کا اظہار کریں تو آپ کے لیے ان کا پانی صراحۃً اجازت کے بغیر استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور صراحۃً اجازت کے بغیر پہلے پانی استعمال کرنے پرآپ ان سے معافی مانگے۔
واللہ اعلم بالصواب