QuestionsCategory: جدید مسائلبالوں پر کلر اور مہندی لگا کر پاکی کا غسل کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر خواتین ایامِ مخصوص میں بالوں پر کلر اور ہاتھوں پر مہندی لگائے ،اس کے بعد پاکی کا غسل کرلے کوئی حرج تو نہیں ہو گا؟

سائلہ: رضیہ اعظم خان

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایام مخصوص میں عورت کے لئے مہندی لگانایا بالوں کو کلرکرنا اور پھر پاکی کا غسل کرنا اس میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ غسل میں جسم کا کوئی حصہ خشک نہ رہ جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب