QuestionsCategory: جدید مسائلانگلش کلاس کی ویڈیو بنانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ایک عبداللہ نامی شخص اسکول میں انگلش پڑھاتا ہے اور وہ اپنے انگلش اسپیچ کا ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی بنوا کر انٹر نیٹ پر اپلوڈ کرنا چاہتا ہے تاکہ طلبہ بعد میں بھی استفادہ کر سکے اور عام لوگ بھی استفادہ کر سکے تو کیا ان کا ایسا کرنا درست ہے؟

سائل:محفوظ ابن شہاب

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اگر کسی ایسے پروگرام یا سبق کی فوٹو گرافی کی جائے یا ویڈیو گرافی کی جائے جس سے بعد میں مستفید ہوں اور اس کی گنجائش ہے البتہ اس میں اس کا خیال رکھا جائے کہ خواتین کی تصاویر نہ ہوں اور نہ ہی ان کی ویڈیو گرافی کی جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب