QuestionsCategory: عقائداہل السنہ کی مخالفت کرنے والے کی مخالفت کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اگر اہل السنہ والجماعۃ  سے کوئی بندہ ہٹ جائے چاہے مولوی  ہو اور جمہور سے ہٹ جائے تو اگر ان کا رد کرے ان کی مخالفت کریں  کیا یہ ٹھیک ہے اگر ان کا رد نہیں کریں گے تو ان کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگ بھی اہل السنۃ اور جمہور کے خلاف ہو جائیں گے ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے ہمارا رد کرنا اور مخالفت کرنا  یہ تمام چیزیں خالص اللہ ہی کے لیے ہوتی ہیں

سائل:محمد ارسلان شیخ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اہل السنہ سے مخالفت کرنے والا شخص اگر اہل السنہ کے عقائد سے مخالفت کرتا ہے تو ایسی صورت میں گمراہ ہے لہذا ایسے شخص سے خود بھی دور رہنا چاہیے اور لوگوں کو بھی مطلع کرنا چاہیے اور یہ مخالفت کرنا محض اللہ کے لیے ہو اس میں دوسرے کی تذلیل یا ا نتقام وغیرہ نہ ہو ورنہ آخرت میں مستحق ِعذاب ہو گا ۔
واللہ اعلم بالصواب