QuestionsCategory: جدید مسائلانشورنس کمپنی کو کرائے پر جگہ دینا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا  محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ میں نے ستمبر2019 میں ایک مکان خریدا تھا، وہ مکان تین منزلہ تھا اس کی تینوں منزلیں کرائےپر دے دی تھیں۔ اس میں سب سے نیچے والی منزل ایک انشورنس کمپنی کو دی تھی دسمبر2019 کو ۔اب ہم لوگ جنوری 2020 میں اس گھر کی پہلی اور دوسری منزل میں شفٹ ہو گئے اور شفٹ ہونے کے بعد کسی نے بتایا کہ آپ نے انشورنس کمپنی کو کرائےپر جو مکان دیا ہے وہ غلط ہے اور وہ انشورنس کمپنی دونوں انشورنس کرتی ہے اسلامی اور غیر اسلامی . اب عرض یہ ہے  کہ کیا اس انشورنس کمپنی کو مکان دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر نہیں دے سکتے تو جو کرایہ لے چکے ہیں اس کا کیا کریں ؟.

سائل: محمد فائز علی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ انشورنس کمپنی دونوں طرح (اسلامی و غیر اسلامی )کے کاروبار کرتی ہے لہذا ایسے ادارے کو اپنی جگہ کرائے پر دینے سے احتراز کرنا چاہیے تاکہ جو وہ غیر اسلامی انشورنس کرتی ہےاس گناہ کے کام میں آپ معاون نہ بنیں اور جو کرایہ ان سے وصول کیا ہے اگر اس کو استعمال کرلیا ہےتو اگر وسعت ہو تو اتنی مقدار صدقہ کر دینا چاہیے اور اگراتنی گنجائش نہ تو توبہ و استغفار کرنا چاہیےاور آئندہ اس کرائے کو استعمال کرنے سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے ۔
واللہ اعلم بالصواب