QuestionsCategory: جدید مسائلاصطلاحات شریعت کی حیثیت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

محترمی و مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفطہ اللہ

عرض یہ ہے کہ کیا  فقہاء کرام نے جو فرض واجب سنت وغیرہ کی تعریفات کی ہیں ان پر اعتقاد رکھنا فرض ہے ؟

سائل:محمد طٰہٰ بن طاہر ۔کراچی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
ان تعریفات پر اعتقاد فرض نہیں کیونکہ جو تعریفات ہمارے ائمہ کرام نے کی ہے وہ منصوص نہیں بلکہ وہ تمام تعریفات اجتہادی ہیں اور اجتہادی تعریفات ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے امام کا اجتہاد صواب (درست)ہے لیکن خطا کا احتمال بھی ہے۔لہذا جو جس امام کا مقلد ہے اس کو اپنے امام کی تعریفات تسلیم کرنا ضروری ہے ۔امام جس تعریف کو جو درجہ دے اس کا مقلد اس کو وہی درجہ دے۔اور اگر امام کی رائے سے اتفاق نہ ہو تو دو صورتیں ہیں ؛ یا خود مجتہد ہو (اور آج کے دور میں ایسا نہیں ہے) یا کسی دوسرے مجتہد کی تقلید کرے اور اس کی رائے پر اعتماد کرے۔
واللہ اعلم بالصواب