QuestionsCategory: جدید مسائلاسلامی کارٹون دیکھنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ  ویڈیو کے بارے میں تو ہمیں آپ کے دلائل کی وجہ سے جواز پر اطمینان ہے ۔لیکن آج کل جو کارٹون بن رہے ہیں اس میں کچھ کارٹون وہ ہیں جس کے ذریعہ سے بچوں کو سورتیں اور دعائیں وغیرہ سکھائی جاتی ہیں اور بچے اسے بڑے شوق سے دیکھتے بھی ہیں اور بہت سی دعائیں بھی سیکھ لیتے ہیں۔تو کیا ان کارٹون کو بھی عام ویڈیو پر قیاس کرتے ہوئے جائز کہا جائے گا ؟اور اس طرح کے کارٹون کا دیکھنا جائز ہوگا؟ اور اگر اس طرح کے کارٹون ناجائز ہیں تو اس کے عدم جواز کی کیا وجوہات ہیں ؟رہنمائی فرما کر عند اللہ ماجور ہوں

سائل : محمد عالِم عُفِیَ عنہ۔ دہلی، انڈیا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کسی سیریل یا ویڈیو وغیرہ کےمتعلق فیصلہ اس کے موضوع اورموادپرمنحصر ہے۔اسلامی معاشرت، اسلامی تاریخ، اسلامی واقعات،اسلامی تہذیب و تمدن اور دیگر موضوعات پر بنائی جانی والی دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ ایسےہی وہ ویڈیوزجس میں اسلامی چیزیں ہوں اور شرعی حدود کا پورا خیال رکھا ہو تو اس کے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔
واللہ اعلم بالصواب