QuestionsCategory: جدید مسائلاحتیاطی تدابیر پر عمل کروانے والوں کی نماز اور تراویح کی ترتیب
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ہماری مقامی مسجد میں 6 رکنی نوجوان کمیٹی بنی ہے جو لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کروائے گئی مثلاً صفیں درست کروانا، سنیٹایزر کا استعمال اور مجمع لگانے سے گریز وغیرہ پوچھنا یہ تھا کہ یہ ساتھی نماز عشاء اور تراویح کی کیا ترتیب بنائیں؟باقی نمازوں میں تو اجتماعی نماز سے پہلے یا بعد اپنی علیحدہ جماعت کروا لیتے ہیں

سائل؛محمد حمزہ اشرف۔ ظفر کالونی سرگودھا

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایسی صورت میں ایک وقت مقرر کر لیا جائے اس وقت میں جتنی نمازیں آجائیں ان کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرا دیا جائے اور اس کے بعد جماعت میں شامل ہوا جائے ۔
دوسری صورت یہ کہ کمیٹی والے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کراوئیں اس کے بعد فرض نماز باجماعت پڑھیں اور ساتھ میں تراویح بھی پڑھیں اور بہتر یہ ہے کہ کسی حافظ کو امام بنا کر اس کی اقتدا میں تراویح پڑھی جائے تاکہ قرآن پورا ہونے کی سنت بھی ادا ہوجائے اور تراویح باجماعت بھی ہو جائے ۔
واللہ اعلم بالصواب