QuestionsCategory: حج و عمرہاحرام کی حالت میں سر پر تیل لگانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ

محترمی ومکرمی متکلم اسلام مولانا الیاس گھمن صاحب  ۔

عرض یہ ہے کہ

  • احرام کے بعد اگر کان میں خارش ہو اور اس سے کان میں جو صابن کی خشکی ہوتی ہے وہ اتر جائے خارش کی وجہ سےتو  اس سے دم یا صدقہ واجب ہوتا ہے یا نہیں

(2)حالتِ احرام میں  تیل لگانے سے  دم لازم ہوگا یا نہیں ؟

سائل:   محمد عبداللہ نظامی ۔اسلام آباد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
(1):کان میں جو صابن کی خشکی ہوتی ہے وہ اتر جانے سے دم واجب نہیں ہوتا ۔
(2):اگر کسی شخص نے خوشبو دار کریم، تیل یا شیمپو اور صابن وغیرہ بدن پر لگالی، اور ایک مکمل عضو پر یا بار بار اس کا استعمال کیا، تو اس کے اوپر جزا کے طور پر ایک دم واجب ہوگا۔
عن ابن عمر رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہما أنہ کرہ شم الریحان للمحرم۔
السنن الکبریٰ للبیہقي رقم: 9187
ترجمہ:
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ ریحان خوشبو کو محرم کے لیے نا پسند فرماتے تھے ۔
ولو ادھن بدھن مطیب وہو ما ألقی فیہ الأنوار ۔کدہن البنفسج والیاسمین ،،،،،،وما اشبہ ذالک عضواً کاملاًفعلیہ دم وفی الاقل من عضوصدقۃ
کتاب المناسک۔ باب الجنایات و انواعھا
ترجمہ:
اگرکسی نے خوشبو والے تیل کے ساتھ تیل ملایا جیسے بنفسج یاسمین ۔۔وغیرہ یا اس کی طرح خوشبو دار ہو اور اس کو مکمل عضو پر لگایا تو اس پر دم ہوگا اور اگر عضو سے کم حصہ پر لگایا تو صدقہ ہوگا
لہذا اگر تیل خوشبو والاہے تو سر پر لگانے سے دم لازم ہوگا اور اگر خوشبو والا نہیں ہے تو دم لازم نہیں ہوگا ۔
واللہ اعلم بالصواب