QuestionsCategory: عقائداحمد رضا خان کے متعلق عقیدہ
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ میں احمد رضا خان کے بارے میں میں کیا عقیدہ رکھوں؟

سائل: ظہور احمد ۔کشمیر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
احمد رضا خان فرقہ بریلوی کے بانی شمار ہوتے ہیں اور آپ ان کے متعلق یہ نظریہ رکھیں انہوں نے اہل حق علماء دیو بند پر غلط الزامات لگائے جب کے جوابات علماء دیو بند نے دیے ہیں اور وہ بدعات کو فرو غ دینے والے تھے اور قرآن وحدیث سے متصادم عقائد کو اپنایا مثلاً نبی صلی اللہ علیہ وسلم غیب جانتے ہیں، اور آپ بشر نہیں تھے، بلکہ آپ نور تھے، کیونکہ آپ ہی اللہ کے نور ہیں،اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء سے دستگیری، اور حاجت روائی کوجائز سمجھتے تھے، اس کے علاوہ بھی ان کے بہت سے باطل عقائد ہیں اور اسی باطل نظریات کی ترویج و اشاعت ساری زندگی گزاری۔
واللہ اعلم بالصواب