QuestionsCategory: جدید مسائلآب زمزم پینے کاطریقہ
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ

محترمی و مکرمی متکلم اسلام  مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ  زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پینا چاہیے یا بیٹھ کر؟ اگر ہم حرم میں ہوں اور بیت اللہ کے سامنے ہوں تو کھڑے ہو کر پینے کا تعلق اس وقت کے ساتھ ہے یا نہیں ؟

سائل:محمد رفیع ہاشم سوریہ ۔دیرہ ،دبئی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آب زمزم کھڑے ہو کر پینا اور بیٹھ کر پینادونوں طرح جائز ہے۔ راجح یہی ہے کہ قبلہ رو ہو کرکھڑے ہو کر پینا مستحب ہے۔ اس لیے کہ یہ پانی سراسر شفا ہے تو کھڑے ہوکر پینے میں بھی کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
وشرب ماء زمزم والتضلع منہ استقبال البیت والنظر الیہ قائماً
مراقی الفلاح ۔کتاب الحج
ترجمہ:
زمزم کا پانی خوب سیر ہو کر اور قبلہ رو اور بیت اللہ کی طرف نظر کرکے کھڑے ہو کر پینا چاہیے۔
فانہ مخصص بماء زم زم و شرب فضل الوضوء ،کما ذکرہ بعض علمائنا ،وجعلوا القیام فیھما مستحباً۔
مرقاۃ المفاتیح ۔باب الاشربۃ، الفصل الاول
ترجمہ:
(کھڑا ہونا ) یہ زم زم اور وضو کے بچے ہوئے پانی کے ساتھ خاص ہے جیسے بعض علماء نے ذکر کیا ہے اور اس کے لیے قیام کو مستحب قرار دیا ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب