QuestionsCategory: اسلامی تہوارشب براءت کی فضیلت
عابد asked 5 years ago

مفتی صاحب  میں سید عابد دہلی انڈیا سے آپ کی خدمت  میں چند سوالات پیش کرنا چا ہتا ہوں ۔ جو شب براءت کے متعلق ہیں ۔کل بتا ر یخ 23 اپر یل 2018 ء کو مولانا الیاس گھمن صاحب کا واٹس ایپ پر بیان مو صول ہوا ہے جو شب براءت کے متعلق تھا کہ اس میں کیا کام کرنے چاہیں اور کیا نہیں مگر ہمارے بستی نظام الدین دہلی کے اندر چند غیر مقلد ہیں میں نے ان میں سے ایک کو حضرت الیاس گھمن صاحب کا بیان بھیج دیا تو اس نے جواب  میں کہا کہ شب براءت بدعت ہے  لہٰذا آپ مجھے شب براءت کی حقیقت میں دلیل بھیج دیں تاکہ میں اس کو جواب دے سکوں؟

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 5 years ago

شعبان کا پورا مہینہ بابرکت اور فضیلت والا ہے اور شعبان کی پندرویں رات سب سے بڑھ کر فضیلت والی ہے  ۔کچھ لوگ اس رات کی فضیلت کا سرے سے قائل ہی نہیں جو کہ غلط ہے۔احا دیث و روایات سے پندرویں شب کی فضیلت کا ثبوت ملتا ہے ۔
1=حضرت عثمان بن ابی العاص  رضی اللہ عنہ سے نبی کریم  صل اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مروی ہے  ۔اذاکان لیلۃ النصف من شعبان نادیٰ مناد: ھل مستغفر فاغفرلہ ،ھل من سائل فاعطیہ فلا یسال احد شیئا الا زانیہ بفرجھا او مشرک[شعب الایمان حدیث 3555 ،کتاب  الصیام]
ترجمہ= جب پندرہ شعبان کی آدھی رات ہوتی ہے تو ایک آواز دینے والا آ واز دیتا ہے کیا کوئی ہے بخشش طلب کرنے والا میں اس کو بخش دوں ،کیا کوئی ہے سوال کرنے والا میں اس کو عطا کروں  بس جو کوئی بھی سوال کرتا ہے اس کو وہ چیز دی جاتی ہے سوائے زانیۃ  او مشرک کے۔
2=حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ۔قا ل رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم: یطلع اللہ تبارک وتعالی علی خلقہ لیلۃ النصف من شعبان ،فیغفر لھم کلھم الا لمشرک او مشاحن [مسند بزار حدیث 2754 ]
ترجمۃ=آپ علیہ السلام نے فر مایا   کہ شعبا ن کی پندویں رات  کو اللہ تعالٰی اپنی مخلوق پر  خصوصی نظر رحمت  فرماتے ہیں پھر سب کی مغفرت فرماتے ہیں سوائے مشرک اور کینہ رکھنے والے کے۔
ان روایات کی سند میں اگرچہ کچھ کلام ہے مگر جمہور فقہا ء اور محدثین  نے ایک ضا بطہ بیان کیا ہے ۔یجوز ویستحب  العمل فی الفضائل والترغیب  والترھیب  بالحدیث الضعیف مالم یکن موضوع[کتاب الاذکار لنووی ص7 ]
ترجمۃ = کسی عمل کی فضیلت بتلانے کے لئے یا کسی عمل پررغبت دلانے کے لئے ضعیف   حدیث پر عمل کرنا جائز اور مستحب ہے جبکہ وہ حدیث من گھڑت نہ ہو