QuestionsCategory: خواتیننو مسلم خاتون کے لیے حجاب کا حکم
Rehmat zadran asked 5 years ago

Molana sahib i am send this message about hijab. If a women accepts Islam and she says that I accept Islam but i can’t wear hijab and also not covering my hair because of it’s difficulties. This question is asked by one of french women and she needs answer.
مولانا صاحب میں یہ میسج حجاب سے متعلق بھیج رہی ہوں۔ اگر ایک خاتون اسلام قبول کرلیتی ہے لیکن وہ کہتی ہے میں حجاب نہیں کرسکتی نہ اپنے بال ڈھانپ سکتی ہوں کیونکہ اس میں مشکلات ہیں۔ یہ سوال ایک فرانسیسی خاتون کی طرف سے پوچھا گیا ہے اور انہیں اس کا جواب چاہیے۔

1 Answers
Molana Abid Jamshaid Staff answered 5 years ago

سر کے بالوں کو چھپانا شریعت میں لازمی ہے۔ اللہ تعالی اس نومسلم خاتون کو ہمت دیں اور دین پر عافیت کے ساتھ ثابت قدم رکھیں۔ انہیں یہ بتلا دیں کہ چہرے کے پردے میں گنجائش ہے لیکن اسلام میں خاتون کے لیے سر کو ڈھانپنا فرض ہے۔ اگر بہت ہی سخت مجبوری ہو جس سے اسلام چھوڑنے کی نوبت آسکتی ہو تو سر نہ ڈھانپنے کو گناہ سمجھتی رہیں اور اس پر استغفار بھی کرتی رہیں۔ اللہ تعالی سے دعا بھی کرتی رہیں کہ وہ مناسب حالات پیدا فرمادیں۔