QuestionsCategory: حقوق ومعاشرتغیر مسلم کو قرآن دینے کا حکم
محمد اصغر حسین asked 4 years ago

میں دبئی میں کام کرتا ہوں۔ ہمارے کمرے میں ایک عیسائی بھی رہتا ہے۔ ہم ایک کمپنی میں اکٹھے کام کرتے ہیں۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس کو اسلام کی طرف راغب کروں تو کیا میں اس غرض سے انگریزی ترجمے والا قرآن شریف اس کو دے سکتا ہوں؟ میرا قرآن شریف دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ قرآن کریم کو پڑھے تا کہ اسے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل ہوں۔

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 4 years ago

جواب:
اگر تو اس با ت کا اطمینان ہو کہ وہ غیر مسلم قرآن پاک کی توہین و بے  حرمتی نہیں کرے گا  تو قرآن پاک دینے میں کوئی حرج نہیں  لیکن قرآن دینے سے پہلے اس کو یہ کہا جاِئے کہ غسل کر کے قرآن پاک کی تلاوت کیا کرے۔
وجوزہ محمداذا اغتسل ولا باس بتعلیمہ القرآن والفقہ عسیٰ ان یھتدی۔                          [فتاویٰ شامیہ ج1ص354،کتاب الطہارت]
ترجمہ:غیر مسلم کا قرآن پاک کے چھونے کو امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے جاِئزکہا ہے جبکہ وہ غسل کر لے اور غیر مسلم کو قرآن  اور فقہ کی تعلیم  دینے میں کوئی حرج نہیں  جبکہ امید ہو  کہ وہ ہدایت پر آجائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مر کز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان