QuestionsCategory: متفرق سوالاترات کو جھاڑو دینے کا حکم
آمنہ جمیل asked 4 years ago

مفتی صاحب!

میری ساس مجھے رات کو گھر کی صفائی کرنے نہیں دیتی۔ وہ کہتی ہیں کہ رات کو گھر میں جھاڑو دینے کی وجہ سے گھر میں فقر و فاقہ پیدا ہوتا ہے۔

 کیا ان کی یہ بات ٹھیک ہے؟

1 Answers
Mufti Kefayat-Ullah answered 4 years ago

جواب:
ایسی باتیں جو کہ مشہور ہیں وہ بے بنیاد اورمحض  وسوسے ہیں۔
لھذا صفائی کی جب بھی ضرورت ہو چاہے رات کا وقت ہو یا دن کا اس میں کوئی نحوست وغیرہ نہیں ہے بلکہ صفائی کو تو نصف ایمان فرمایا گیا ہے۔
فقط واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃسرگودھا
2019/12/9