QuestionsCategory: حقوق ومعاشرتاپنا حق حاصل کرنے کےلیےرشوت دینا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ اپنی تنخواہ لینے کے لیے یا کوئی جائز کام کروانا ہو اور متعلقہ دفاتر والے رشوت کے بغیر کام نہ کریں تو کیا حکم ہے ؟

  سائل ۔احسان افضل ۔بھمبر آزاد کشمیر

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
اپنا جائز اور ثابت حق اگر رشوت دیے بغیر حاصل کرناکسی صورت ممکن نہ ہوتو مجبوراً رشوت دے کر اپنے حق کی وصولی کی صورت میں امید ہے کہ رشوت دینے والا گناہ سے بچ جائے گا اور رشوت لینے والا سخت گناہ گار ہے۔
واللہ اعلم بالصواب