QuestionsCategory: حلال وحرامپوجا کی مٹھائی کا حکم
Md Nisar asked 5 years ago

کیا پوجا کی گئی مٹھائی کھاسکتے ہیں؟ میں جہاں کام کرتا ہوں وہاں ہمیشہ جمعہ کے بعد مٹھائی تقسیم کی جاتی ہے۔

برائے مہربانی اس سلسلہ میں رہنمائی فرمائیں۔

1 Answers
Mufti Mahtab Hussain Staff answered 5 years ago

پوجا کی مٹھائیاں نہیں کھائی جا سکتی ایک اس وجہ سے کہ اس پر غیر اللہ کا نام لیا جاتا ہے قرآن پاک میں اللہ تعالی فرماتے ہیں:
حرمت علیکم المیتۃ و الدم ولحم الخنزیر و ما احل لغیر اللہ بہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الایۃ
ترجمہ: تم پر مردار اور خون اور سور کا گوشت اور جس چیز پر اللہ تعالی کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام ہے۔
ایک تو یہ غیراللہ کی نذر کیا جاتا ہے اور اس پر غیر اللہ کا نام لیا جاتا ہے اس وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔
 دوسرے یہ کہ اگر اس پر غیر اللہ کا نام نہ لیا جائے تو پھر بھی جائز نہیں کیونکہ فرمان باری ہے:
“ولا تعاونوا علی الاثم و العدوان”
ترجمہ: کہ گناہ اور برائیوں میں تعاون نہ کرو ۔
تو یہ ایک برے عمل میں معاونت ہے اور اس کی پوجا وغیرہ میں ایک قسم کا تعاون ہے جس سے وہاں رش بڑھتا ہے اس لئے اس مٹھائی کو نہ کھایا جائے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ
سرگودھا، پاکستان
17 ربیع الاوّل 1440ھ بمطابق 26 نومبر2018