QuestionsCategory: حج و عمرہدم جنایت کا حدود حرم میں ذبح کرنا لازم ہے
محمد عادل asked 4 years ago

سوال:
مجھ سے عمرہ کرتے ہوئے سعی رہ گئی تھی اور میں نے احرام کھول دیا تھا۔ مسئلہ پوچھنے پہ معلوم ہوا کہ دم لازم ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا میں دم کا جانور کراچی میں فون کر کے وہاں ذبح کروا سکتا ہوں؟
سائل: محمد عادل، انگلینڈ

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

 جواب:
حج وعمرہ کے سلسلے میں جو دم واجب ہوتا ہے اس کا حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے، دوسری جگہ ذبح کرنا جائز نہیں۔
 غنیۃ الناسک میں ہے:
والثامن ذبحہ فی الحرم فلوذبح فی غیرہ لایجز یہ عن الذبح.
(غنیۃ الناسک ص140)
ترجمہ: آٹھویں شرط یہ ہے کہ اس (دم) کا حدود حرم میں ذبح کرنا ضروری ہے۔ اگر حدود حرم کے علاوہ کسی اور جگہ ذبح کیا تو دم کی ادائیگی شمار نہیں ہو گی۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
17 محرم الحرام 1442ھ/
6- ستمبر 2020ء