QuestionsCategory: حدیث و سنتحجر اسود کی سفارش
جاوید علی asked 4 years ago

سوال:
السلام علیکم
مفتی صاحب! حجر اسود کے متعلق کہیں پر آتا ہے کہ وہ اپنے چومنے والوں کے حق میں گواہی دے گا ؟
سائل: جاوید علی، لاہور

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں، سنن الترمذی میں حدیث مبارک ہے:
عن ابن عباس رضی اللہ عنہما قال  قال رسول الله صلى الله عليه و سلم في الحجر والله ! ليبعثنه الله يوم القيامة له عينان يبصر بهما ولسان ينطق به يشهد على من استلمه بحق.
(سنن الترمذی: رقم الحدیث961)
ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے حجر اسود کے بارے میں ارشادفرمایا:اللہ تعالیٰ حجرِ اسود کو قیامت کے دن دو آنکھیں عطا فرمائے گا جس سے یہ پتھر دیکھے گا اور ایک زبان عطا فرمائے گا جس کے ذریعے یہ پتھر اس شخص کے بارے میں حق کی گواہی دے گا جس نے اس کو چوما ہو گا۔
یہ روایت صحیح ہے۔
اس حدیث مبارک سے حجرِ اسود کو چومنے والوں کے حق میں اس کا گواہی دینا ثابت ہوتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
17 محرم الحرام 1442ھ/
6- ستمبر 2020ء