QuestionsCategory: متفرق سوالات”موت ایک پل ہے جو دوست کو دوست سے ملا تاہے“ حدیثِ رسول ہے یا نہیں؟
محمد قاسم asked 4 years ago

سوال:
میرا سوال یہ ہے کہ  ”الموت جسر یوصل الحبیب الی الحبیب“ (کہ موت ایک پل ہے جو دوست کو دوست سے ملا تاہے) حدیث ِ رسول ہے یا نہیں؟اگر حدیث ہے تو کتاب کا حوالہ دے دیں۔ اگر حدیث نہ ہو تو کس کا قول ہے  اس کی نشاندہی فرما دیں!  جزاک اللہ خیراً
سائل: محمد قاسم، پنجاب (ہندو ستان)

1 Answers
Mufti Shabbir Ahmad Staff answered 4 years ago

جواب:
یہ حدیث رسول نہیں ہے بلکہ امام حیان بن الاسود رحمۃ اللہ علیہ کاقول ہے۔
امام ابو عبد اللہ محمد بن احمد الانصا ری القرطبی المالکی (ت671ھ) لکھتے ہیں:
وقال حيان بن الأسود: الموت جسر يوصل الحبيب إلى الحبيب.
(التذکرۃ باحوال الموتى وامور الآخرة للقرطبی: ص116)
ترجمہ:  حیان بن الاسود کہتے ہیں  کہ موت ایک پل ہے جو دوست کو دوست سے ملا تاہے۔
واللہ اعلم بالصواب
دار الافتاء،
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان
17 محرم الحرام 1442ھ/
6- ستمبر 2020ء