QuestionsCategory: حج و عمرہخواتین کے لیے حج و عمرہ کے موقع پر بیت اللہ میں باجماعت نماز کا حکم
Zaw Win asked 4 years ago

مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

خواتین جب حج یا عمرہ کے لیے جاتی ہیں تو ان کو بھی بیت اللہ میں جا کر با جماعت نمازیں ادا کرنا ہے یا اپنے ہوٹل میں اکیلی نمازیں ادا کرنا ہے۔ اس بارے میں ان کے لیے کیا حکم ہے؟

مہربانی فرما کرہماری رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ خیرا

1 Answers
Mufti Shahid Iqbal answered 4 years ago

جواب:
عورت کے لیے ہوٹل میں نماز پڑھنا زیادہ افضل ہے بیت اللہ شریف سے۔جیساکہ عورت کا اپنے دطن میں مسجد کے علاوہ گھر میں نماز پڑھنا افضل ہے ۔ہاں البتہ اگرنمازکھڑی  ہو گئی تو حرم میں وہ جگہیں جو عورتوں کے لیے خاص کی گئی ہیں ان میں بھی نماز پڑھ سکتی ہے اس کے علاوہ عورت کا مردوں کے ساتھ مل کر ان کی صف میں کھڑا ہوکر نماز  پڑھنا یہ کسی طرح بھی جا ئز نہیں۔
عن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت لو ادرک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما احدث النساء لمنعھن المسجد کما منعت نساء بنی اسرائیل             ۔[صحیح بخاری ض1ص120]
ترجمہ:حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آج اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان باتوں کو دیکھ لیتے جو لوگوں نے اختیار کر رکھی ہیں تو عورتوں کو مسجد جانے سے ضرور روک دیتے جس طرح کہ بنی اسرائیل  کی عورتیں روک دی گئی تھی۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
مرکز اھل السنۃ والجماعۃ سرگودھا پاکستان