QuestionsCategory: حج و عمرہایک احرام میں ایک سے زائد عمرے کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترمی و  مکرمی متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ عمرہ کرنے کے لئے احرام باندھتے ہیں اور اگر اسی احرام سے دوبارہ عمرہ کیا جائے تو کیا حکم ہے یعنی ایک احرام سے  2، 3 عمرے کر لئے جائیں تو اس صورت میں کیا حکم ہے؟

سائل :محمد عبداللہ نظامی

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

احرام دو چادروں کے باندھ لینے کا نام نہیں ہے بلکہ حج یا عمرے کی نیت کرنے اورتلبیہ پڑھ لینے سے آدمی احرام میں داخل ہو جا تا ہے ، البتہ نیت کر لینے کے بعد عام لباس اتار کر اَن سلی چادریں پہننا لا زم ہو جاتا ہے ، اور پھر ارکان حج یا عمرہ ادا کرنے کے بعد حلق یا قصر کرا کے احرام اور اس کی پابندیوں سے آزاد ہو جاتا ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر ایک مرتبہ احرام کی چادر باندھ لینے کے بعد اسی چادر میں کئی مرتبہ عمرے کرتا ہے اور ہر عمرے کے لئےنئی چادر نہیں باندھتا اور حدودِ حرم سے باہر جا کر نیت کرتا ہے تو اگر چہ وہ احرام کی چادریں نہ کھولےلیکن اس کا ہر عمرہ مکمل ہو جاتا ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی دم لا زم آ تا۔
واللہ اعلم بالصواب