QuestionsCategory: حدیث و سنتموت العالِم موت العالَم کی تحقیق
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

 ‎ موت العالِم موت العالَم  یہ حدیث ہے یا کسی شخص  کا قول ہے؟ ‎عرض یہ ہے کہ

سائل :ضیاءالرحمان ۔بنوں

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ عبارت حدیثِ نبوی نہیں ہے، کسی شخص کا قول ہے ذخیرۂ احادیث میں اس کا ذکر نہیں ملتا، البتہ اس کا مضمون اپنی جگہ صحیح ہے کہ عالِم کی موت اتنا بڑا خسارہ ہے کہ اس کو عالَم کی موت کہنا بجا ہے،عالِم کی موت ایسی مصیبت ہے جس کی تلافی نہیں ہوسکتی اور ایسا خلا ہے جس کو پُر نہیں کیا جاسکتا یعنی جب عالِم کا انتقال ہوتا ہے تو اسلام میں ایک رخنہ پڑ جاتا ہے جس کو کوئی چیز تا روزِ قیامت پُر نہیں کرسکتی ۔عالِم کی موت سے اسلام میں ایسا خلا پیدا ہوجاتا ہے جو قیامت تک کسی چیز سے پُر نہیں کیا جا سکتا ۔