QuestionsCategory: فقہ و اجتہادبٹ کوائن کی شرعی حیثیت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ بٹ کوائن خریدنا اور فروخت کرنا اور اس میں تجارت کرنا جائز ہے یا نہیں؟

سائل :محمد نواز

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بٹ کوئین محض فرضی کرنسی ہے، اس میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف وشرائط بالکل نہیں پائے جاتے اور یہ محض ایک دھوکہ ہے، اس میں حقیقت میں کوئی مبیع وغیرہ نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کاروبار میں بیع کے جواز کی شرعی شرطیں پائی جاتی ہیں، بلکہ در حقیقت یہ سود اور جوے کی شکل ہے، اس لئے بٹ کوئن کی خرید و فروخت کی شکل میں انٹرنیٹ پر چلنے والا کاروبار شرعاًحلال و جائز نہیں ہے؛ لہٰذا بٹ کوئن یا کسی بھی ڈیجیٹل کرنسی کے نام نہاد کاروبار میں پیسے نہ لگائیں۔
وأحل اللہ البیع وحرم الربا (البقرة: 275)
ترجمہ:
اللہ تعالی نے خرید وفروخت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام قرار دیا ہے
یٰأیھا الذین آمنوا إنما الخمر والمیسر والأنصاب والأزلام رجس من عمل الشیطن فاجتنبوہ لعلکم تفلحون (المائدة،90)
ترجمہ:
اے ایمان والوں یقیناً شراب،جوا،بتوں کے تھان،جوے کے تیر یہ سب ناپاک شیطانی کاہیں
وقال رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم: إن اللہ حرم علی أمتي الخمر والمیسر
(مسند امام احمد،ج2: ص351، رقم الحدیث:6511)
ترجمہ:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : اللہ تعالی نے میری امت پر شراب اور جوا حرام قرار دیا ہے
واللہ ا علم بالصواب