QuestionsCategory: مالی معاملاتبہنوں کا بھائی کو اپنا حق دینے کے بعدبہنوں کا دوبارہ مطالبہ کرنا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ‎والدین کا سایہ سرسے بچپن میں ہی اٹھ گیا تھا 5بہنوں کا ایک چھوٹا بھائی تھا ۔بھائی نے بہنوں کی شادی بیاہ وغیرہ بھی کر دی ۔ بہنوں کا جو  اپنا حصہ تھا اپنے بھائی کے نام انتقال کروا دیا تھا اب ان کی  اولاد بھی جوان ہوگی اور ان میں سے اب ایک بہن اپنے حصے کا مطالبہ کررہی ہے جب کہ پہلے سب بہنوں نے بھائی کو اپنا حصہ دے دیا تھا ۔آیا اب بھائی کا اس کو  اس کا حصہ واپس لوٹانا حق بنتا ہے یا نہیں ۔

سائل:محمد حسیب احمد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مذکورہ صورت میں اگر بہنوں نےاپنا حصہ لینے کے بعد خوشی سے اپنا حصہ اپنے بھائی کو منتقل کر دیا تھا تو بہنوں کا انتقال کرنے کے بعد دوبارہ مطالبہ کرنا درست نہیں۔
واللہ اعلم بالصواب