QuestionsCategory: مالی معاملاتبھائی کا بہنوئی کے ساتھ کاروبار کرنے کی شرعی حیثیت
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ  ایک بھائی پراپرٹی ڈیلر کا کام کرتا ہےبہنوئی نے کہا آپ میرے پیسو ں سے کوئی مکان خرید لو پرافٹ[منافع] آدھا آدھا ہوگاکیا اس بھائی کو بہنوئی کے پیسوں سے کاروبار کرنا جائز ہےجبکہ چھوٹے بھائی نے اعتراض کیا ہے کہ

بہن یا بہنوئی کے پیسوں سے آپ کو فائدہ حاصل کرنا حرام ہےیہ تو آپ بہن کا حق کھائےگا

سائل:ابو محمد سعد

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کے چھوٹے بھائی کا یہ کہناٹھیک نہیں ہےکہ “بہن یا بہنوئی کے پیسوں سے آپ کو فائدہ حاصل کرنا حرام ہے”کیونکہ اس میں آپ کا بھائی اور شوہر مل کرکاروبار کرے گے اس میں بھائی اپنی بہن کا حق کیسے کھائے گا؟
اس بات کا خیال رکھا جائے کہ شراکت سے پہلے تمام معاملات طے کرلئے جائے تاکہ بعد میں یہ شراکت کسی جھگڑے اور اختلاف کا سبب نہ بن جائے ۔
تنبیہ : یہ فتوی فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب