QuestionsCategory: بدعات ورسومات“الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ “والا اسٹیکر لگانا
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ہمارے گھر میں سیف الماری کے اوپر  ایک  اسٹیکر لگا ہوا ہے اور اس کے اوپر “الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ” لکھا ہوا ہے کیا یہ عبارت لکھے رہنا درست ہے ؟

سائل:محمد عدنان اکرم ۔گجرات

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ آج کل بد عقیدگی کا دور ہے اور اس عبارت سے اہل بدعت کے عقیدہ کی ترویج بھی ہوتی ہےکہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو حاضر ناظر سمجھ کر یہ پڑھتے ہیں لہذا بہتر یہی ہے کہ اس کو اتار دیا جائے۔
تنبیہ : یہ فتویٰ فقہ حنفی کے مطابق دیا گیا ہے مالکیہ ،حنابلہ، شوافع اپنی اپنی فقہ کے مطابق عمل فرمائیں۔
واللہ اعلم بالصواب