QuestionsCategory: نمازالتحیات کا پس منظر
Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff asked 3 years ago

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

محترمی و مکرمی  متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ

عرض یہ ہے کہ ہم جو نماز میں التحیات پڑھتے ہیں، تو کیا یہ اللہ تعالیٰ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان مکالمہ تھا معراج پر؟ اور اگر ایسا ہے تو یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟

سائل:حسیب محمد افضل۔ جدہ

Molana Muhammad Ilyas Ghumman Staff replied 3 years ago

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
واقعۂِ معراج مکمل تفصیلات کیساتھ صحیح بخاری و صحیح مسلم سمیت دیگر کتابوں میں ثابت شدہ ہے، ان میں نماز کے تشہد سے متعلق ایسی کوئی بات ذکر نہیں کی گئی، مذکورہ واقعہ کی کوئی سند نہیں نیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ تشہد صحابہ کرام کو سکھایا تو اس وقت بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفصیلات بیان نہیں فرمائیں۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَنْصُورٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا نَقُولُ فِي الصَّلَاةِ السَّلَامُ عَلَى اللَّهِ السَّلَامُ عَلَى فُلَانٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ:‏‏‏‏ إِنَّ اللَّهَ هُوَ السَّلَامُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا قَعَدَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ، ‏‏‏‏‏‏فَلْيَقُلْ:‏‏‏‏ التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ إِلَى قَوْلِهِ:‏‏‏‏ الصَّالِحِينَ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا قَالَهَا أَصَابَ كُلَّ عَبْدٍ لِلَّهِ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ صَالِحٍ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ يَتَخَيَّرُ مِنَ الثَّنَاءِ مَا شَاءَ.
صحیح بخاری۔کتاب الدعاء،باب: الدعاء فی الصلاۃ،حدیث نمبر: 6328
ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نماز میں یہ کہا کرتے تھے کہ اللہ پر سلام ہو، فلاں پر سلام ہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ہم سے ایک دن فرمایا کہ اللہ خود سلام ہے اس لیے جب تم نماز میں بیٹھو تو یہ پڑھا کرو التحيات لله ۔۔۔ الصالحين‏.‏ تک اس لیے کہ جب تم یہ کہو گے تو آسمان و زمین میں موجود اللہ تبارک و تعالیٰ کے ہر صالح بندہ کو (یہ سلام) پہنچے گا۔ أشهد أن لا إله إلا الله،‏‏‏‏ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله‏.‏ اس کے بعد ثنا میں اختیار ہے جو دعا چاہو پڑھو۔
واللہ اعلم بالصواب